ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آرمی چیف

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پائیدار امن اور استحکام کے آنے تک جاری رہے گی۔بدھ کو آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد کے موقع پر ان کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرنل مجیب الرحمان شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دیرپا امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل مجیب الرحمان ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*