محاصل میں زبردست کمی کے بعد منی بجٹ کا امکان ہے،ایف پی سی سی آئی

کراچی(کامرس ڈیسک)ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی خواہش پر ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ کی کوشش ناکام ہونے کے بعد منی بجٹ کا امکان ہے جس نے عوام اور کاروباری برادری کو خوفزدہ کر دیا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں عوام اور معیشت مزید مالی دباﺅ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2019-20 کے زریعے محاصل میں 637.4 ارب روپے کے اضافہ کا فیصلہ کیا تھا جو کامیاب نہیں ہو سکا بلکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب جو گزشتہ پانچ سال میں 11.4 فیصداور12.6 فیصد کے درمیان تھا اب 9.6 فیصد تک گر گیا ہے جو آئی ایم ایف کے لئے قابل قبول نہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی طلب میں اضافہ کی وجہ سے نہیں بڑھ رہی جو معیشت کے لئے نیک شگون ہوتا ہے بلکہ یہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، مافیا کی کارستانیوں اور انتظامی کنٹرول نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*