قومی ٹی 20کپ کا دوسرا مرحلہ(کل) سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹی 20کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز (کل) جمعہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، پہلے مرحلے کے اختتام پر دفاعی چیمپئن ناردرن ناقابل شکست ہے اور ابتدائی پانچوں میچ جیت کر 10پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، خیبرپختونخوا 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ (کل)جمعہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا، ہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ ناردرن اور سینٹرل پنجاب کے مابین سہ پہر تین بجے جبکہ دوسرا میچ سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 17 اکتوبر جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایونٹ کے تمام میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے، کرکٹ میچز کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے پہلے ہی متبادل راستوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، ڈبل روڈ کو میچز کے دوران مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*