سینئر اداکارجاوید شیخ 68برس کے ہو گئے

لاہور( شوبز ڈیسک ) سینئر اداکار ،پروڈیوسر و ہدایتکار جاوید شیخ( آج) جمعرات کو اپنی 68ویں سالگرہ منائیں گے۔جاوید شیخ 8اکتوبر 1954 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ ”شمع “سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے ان کہی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جاوید نے 1974 میں فلم ”دھماکہ “سے لالی ووڈ میں قدم رکھا۔ جبکہ بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم ”مشکل “تھی جس کے بعد انہوں نے چیف صاحب، یس باس،یہ دل آپ کا ہوا اورکھلے آسمان کے نیچے جیسی کامیاب فلمیں تخلیق کیں۔جاوید شیخ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*