ریتک روشن کی کترینہ کیف کی انوکھی تعریف باربی ڈول کو پسند نہ آئی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے کترینہ کیف کی تعریف کچھ الگ ہی انداز میں کی جو بالی ووڈ کی باربی ڈول کو پسند نہیں آئی۔ماضی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریتک روشن نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کترینہ کیف کو مزدور کہتے تھے جسے وہ بے عزتی سمجھتی تھیں۔ریتک کا مزید کہنا تھا کہ کترینہ کیف اندر سے ایک مزدور کی طرح ہیں، وہ بہت زیادہ محنتی اور باصلاحیت ہیں جس کی وجہ سے ان کا کام بہت آسان ہوجاتا ہے۔ریتک روشن اور کترینہ کیف اب تک دو بالی ووڈ فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ اور ’بینگ بینگ ‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*