جنگلات کا رقبہ بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنےکی ضرورت ہے‘ انجم نثار

لاہور( کامرس ڈیسک)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار نے حکومت اور نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ جنگلات کا رقبہ 5 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فرنیچر انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکے،سیالکوٹ میں 12 ویں 3 روزہ انٹیریئرز پاکستان ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق کو مبارکباد دیتے ہوئے انجم نثار نے کہا کہ اس وقت کاغذ، فرنیچر اور مقامی صنعتوں کو سپلائی کے ضمن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس سے نہ صرف ان کی مزید ترقی اور بین الاقوامی مسابقت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انجم نثار نے کہا کہ لکڑی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹیں چپ بورڈ کی فینسی شیٹوں سے بنے سستے فرنیچر سے بھری پڑی ہیں۔ شیشم اور دیگر لکڑی مہنگی ہونے کی وجہ سے اس کا فرنیچر کافی مہنگا ہے اس لئے یہ صرف منتخب خریداروں کے لئے بنایا جاتا ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فرنیچر کی فروغ پذیر صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے نجی شعبے اور حکومت کو مشترکہ طور پر میدانی، پہاڑی اور دیگر خالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*