امارات،گھریلوملازمین کوویزوں ،سرکاری ملازمین کو داخلی اجازت ناموں کاجرائ

ابوظہبی (م ڈ )متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی حکومت نے ملک میں تارکِ وطن گھریلو ملازمین کے دوبارہ ویزوں اور سرکاری ،نیم سرکاری اداروں اور اہم شعبوں کے ملازمین کو داخلے کے اجازت ناموں کا اجرا شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس خدمت کا اجرا ملک کے بحالی کے منصوبے کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس کا مقصد معیشت اورسیاحت کی صنعت کو مضبوط بنانا ہے۔یہ فیصلہ نیشنل ایمرجنسی،کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رابطے کے بعد کیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ نے کہا کہ درخواست گزار وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی ویب سائٹ پر درخواست دائر کرسکتے ہیں۔تاہم ان کے یو اے ای میں داخلے کی شرط یہ ہوگی کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ہونا چاہیے۔تمام آجروں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یو اے ای میں آنے والے ان کے تمام ملازمین 14 روز تک قرنطین میں رہیں۔اتھارٹی کے مطابق کارآمد اقامتی پرمٹوں کے حامل تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے گھریلو ملازمین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*