پاکستانی قوم میں خدمت خلق کا بے پناہ جذبہ موجود ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم میں خدمت خلق کا بے پناہ جذبہ موجود ہے ، بے سہارا اور کمزور افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،اس ضمن میں حکومت ہر ممکنہ کوشش کریگی، پناہ گاہوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے،پناہ گاہوں میں قیام کرنے والے مزدروں، بے سہار افراد کو رہنے اور کھانے پینے کی بہترین سہولیات میسر آئیں، ان کی عزت نفس کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے، حکومت کی جانب سے ایسی کاوشوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ معیاری پناہ گاہوں کے قیام اور ان کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں ماڈل پناہ گاہوں کے قیام اور ان میں فراہم کی جانے والی معیاری سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا پاکستانی قوم میں خدمت خلق کا بے پناہ جذبہ موجودہونے کا مذکورہ بالا بیان لائق تحسین ہے اور حقیقت پر مبنی ہے ۔پاکستانی قوم کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ خیرات و صدقات کرنے والی قوموں میں ہو تا ہے کیونکہ ہمارے دین اسلام میں بھی کمزوروں کی مدد کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی موجودہ حکومت کے دور میں عمران خان کی قیادت میں بے سہارا اور کمزور افرادکیلئے معیاری پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں جہاں ان کی عزت نفس کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی بہترین سہولیات بھی میسرکی جاتی ہیںکیونکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے جو موجودہ حکومت بخوبی پورا کررہی ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ حالات میں جہاں عالمی وباو کرونا کی وجہ سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں دھاڑی دار و کمزور طبقہ بھی متاثر ہوا ہے یہاں تک کے مڈل کلاس طبقہ بھی مشکلات سے دوچار ہے ایسے حالات میں موجودحکومت جوکہ عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کررہی ہے عوام کی فلاح و بہبود اور روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے تاکہ عوام اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو کر اپنے مسائل حل کر کے ملک و قوم کی بھی خدمت کر سکیں۔
امید ہے کہ موجودہ حکومت فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ عوامی مشکلات کو سمجھتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے احسن اقدامات کر تی رہے گی جس سے عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے گا اور ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*