وزیرِ اعظم کا گندم اور چینی کے ذخیرہ اندوز وں کےخلاف کریک ڈاﺅن کاحکم

اسلام آباد (آئی این پی )وزیرِ اعظم عمران خان نے گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گندم اور چینی کی وافر دستیابی کو یقینی بنائے گی،وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو مارکیٹ میں وافر مقدار میں گندم کی دستیابی یقینی بنا نے ، درآمدکی جانے والی گندم کے ملک میں پہنچنے کا تفصیلی شیڈول پیش کرنے اور چیف سیکرٹریز کوگنے کی کرشنگ کی تاریخ ،گنے کی سرکاری قیمت کا اعلان جلد از جلد کئے جانے اور چینی ملوں میں موجود سٹاک کی فزیکل ویری فیکیشن کرا ئے جانے کی بھی ہدایت کردی ۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت گندم اور چینی کے موجود سٹاک، طلب و رسد، مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے حوالے سے کی جانے والی درآمد اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا محمد حماد اظہر، سید فخر امام، مشیران عبدالرزاق داد، ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزراتوں کے سیکرٹری صاحبان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں وزیرِ اعظم کو گندم اور چینی کے موجود سٹاک اور درآمد کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیرِ اعظم کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت گندم اور چینی کی وافر دستیابی کو یقینی بنائے گی۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جائے۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی ریلیز کو مزید بڑھایا جائے تاکہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ درآمدکی جانے والی گندم کے ملک میں پہنچنے کا تفصیلی شیڈول پیش کیا جائے۔ چینی کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ چینی ملوں میں موجود سٹاک کی فزیکل ویری فیکیشن کرائی جائے ۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ گنے کی سرکاری قیمت کا اعلان بھی جلد از جلد کیا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*