موجودہ اقتصادی مشکلات کی ذمہ داراپوزیشن ہے،سینیٹرشبلی فراز

Shibli Faraz

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کسی ایف آئی آر سے حکومت یا وزیر اعظم کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ہم نے کوئی غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں دئےے، گزشتہ روز محمد زبیر نے کہا کہ جب تک حکومت نہیں گرتی (ن) لیگ کی ترجمانی کروں گا، میں انہیں پارٹی کا تاحیات ترجمان بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہماری جنگ ان سے ہے جنہوں نے ذاتی مفادات کے لیے ملک کا استحصال کیا، اب ایسی حکومت آگئی ہے جو ایسا کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے جبکہ انصاف عہدوں سے نہیں ہوتا یہی ان میں اور ہم میں فرق ہے، اپوزیشن نے جلسے کرنے ہیں توکریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، کابینہ میں اپوزیشن کے جلسوں پر پابندی کی کوئی بات نہیں ہوئی کچھ لوگوں کے اثاثوں کےلئے ملک کوداﺅپرلگادیاگیا ،اپوزیشن کوملک کی نہیں نوازشریف کے اثاثوں کی فکر ہے موجودہ اقتصادی مشکلات کی ذمہ داراپوزیشن ہے۔ تین بار وزیراعظم رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساحلی علاقوں کو کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے،وفاقی حکومت ان ساحلی علاقوں کو بحال کرنا چاہتی ہے۔منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں مختلف امور پربات کی گئی،کابینہ اجلاس میں ملک بھر میں چہلم امام حسین کے موقع پر سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا ،کابینہ اجلاس میں معاشی اشاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی معاشی صورتھال پر کابینہ کو بریفنگ دی ، اجلاس کو بتایا گیا کہ معاشی اعشاریے اچھے جارہے ہیں، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں بہتری آئی ہے اور جاری اخراجات کا خسارہ مسلسل 2 ماہ سے کنٹرول میں ہے،بیرونی سامایہ کاری بھی قابل اطمینان ہے، ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بیرونی سرمایہ کار آئیں،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں،بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا اور قیمتوں میں اضافہ ہوا، بارشوں سے کپاس کی پیداوار بھی متاثر ہوئی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث کپاس کی پیداوار کے اہداف پورے نہیں کر سکیں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی کے علاوہ تمام اشاریے مثبت جانے جارہے ہیں، گندم اور چینی کے ذخائر ہماری ضرورت کے مطابق ہیں لیکن حکومت سندھ گندم ریلیز نہیں کر رہی جو قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی آئی اے کے معاملات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، پی آئی اے میں بہت مسائل ہیں تاہم کورونا کے دوران قومی ایئر لائن کا ریونیو 7.8 ارب روپے بڑھا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز محمد زبیر نے کہا کہ جب تک حکومت نہیں گرتی (ن) لیگ کی ترجمانی کروں گا، میں انہیں پارٹی کا تاحیات ترجمان بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دشمن پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، جو بیانیہ بیان کیا جارہا ہے یہی باتیں ہمارے دشمن بھی کر رہے ہیں، دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان کا حال لیبیا، عراق یا افغانستان جیسا ہو جائے، بھارت کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ ہمیں بلیک لسٹ میں لے جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم اپنے کام کر رہے ہیں، ہم اداروں کو آگے لے جارہے ہیں اور ملک کی خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیں گے جبکہ عمران خان کرپشن نہ کرتا ہے نہ ہی کسی کو کرنے دے گا۔شبلی فراز نے کہا کہ پچھلے حکمران لوٹ مار میں لگے رہے اور مال بنایا، اگر ملک میں کوئی کرپٹ نہیں ہے تو ملک میں کرپشن کس نے کی ہے؟ اگر اس ملک میں کوئی بھی کرپٹ نہیں تو یہ ملک اس حالت میں کیوں آگیا، ان سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں کہ میں 3 بار وزیر اعظم رہ چکا ہوں، اگر عمران خان بھی کچھ کریں تو وہ بھی انہی قوانین کے تحت آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ ان سے ہے جنہوں نے ذاتی مفادات کے لیے ملک کا استحصال کیا، اب ایسی حکومت آگئی ہے جو ایسا کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے جبکہ انصاف عہدوں سے نہیں ہوتا یہی ان میں اور ہم میں فرق ہے۔نواز شریف اور دیگر لیگی رہنماو¿ں کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ جس نے بھی کیا ہے پتہ چل جائے گا لیکن اسے ہمارے کھاتے میں نہ ڈالا جائے، ہوسکتا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایف آئی آر ان کے اپنے لوگوں نے درج کرائی ہو لیکن ایسی کسی ایف آئی آر سے حکومت یا وزیر اعظم کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ہم نے کوئی غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں دیے۔شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں کتنی ہی ایف آئی آرز ہوتی ہیں، کیا وہ سب وزیر اعظم سے پوچھ کر ہوتی ہیں؟ پنجاب حکومت معلوم کرے کہ مقدمہ درج کس نے کروایا ہے تاہم دشمن کی زبان بولیں گے تو کہنے کی ضرورت نہیں کہ کون محب وطن ہے، جبکہ انصاف عہدوں کو دیکھ کر نہیں ہوتا اور کوئی کتنی بار بھی وزیر اعظم بنا ہو جرم کرے گا تو سزا ہوگی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ واحد محب وطن ہیں عمران خان پاکستان ،اسلام اورکشمیر کاز کو آگے لیکر چل رہے دباﺅ عمران خان کو اور بھی زیادہ مضبوط کرتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے جلسے کرنے ہیں توکریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، کابینہ میں اپوزیشن کے جلسوں پر پابندی کی کوئی بات نہیں ہوئی کچھ لوگوں کے اثاثوں کےلئے ملک کوداﺅپرلگادیاگیا ،اپوزیشن کوملک کی نہیں نوازشریف کے اثاثوں کی فکر ہے موجودہ اقتصادی مشکلات کی ذمہ داراپوزیشن ہے۔ تین بار وزیراعظم رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساحلی علاقوں کو کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے،وفاقی حکومت ان ساحلی علاقوں کو بحال کرنا چاہتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*