سپریم کورٹ ، سردار عبدالرحمان کھیتران کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیترن کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا، الیکشن ٹربیونل کا پی بی 8 میں دوبارہ انتخابات کا حکم کالعدم قرار دیاگیا ۔ یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پاررٹی کے امیدوار نور عبدالکریم نے سردار عبدالرحمان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا،انتخابات میں سردار عبدالرحمان کھیتران 65 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے،الیکشن ٹربیونل نے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔منگل کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نور عبد الکریم نے کہاکہ گنتی کے دوران 312 ووٹ ایسے تھے جن پر انگوٹھے کے نشان نہیں تھے۔ وکیل درخواست عبد الکریم نے کہاکہ صرف 65 ووٹ کے فرق سے مخالف امیداور جیت گیا،الیکشن رولز کے مطابق بیلٹ پیپر پر انگوٹھے کا نشان اور دستخط ضروری ہے۔ جسٹس منیب اخترنے کہاکہ اب تو دوبارہ الیکشن مکمن نہیں ہو گا۔ وکیل امید اوار عبد الکریم نے کہاکہ میں نے بروقت درخواست دی تھی۔ وکیل امیدوار عبد الکریم نے کہاکہ میں دوبارہ گنتی کےلئے بھی تیار ہوں۔وکیل امیدوار عبد الکریم نے کہاکہ دوبارہ گنتی ہوئی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگا۔وکیل امیدوار عبد الکریم نے کہاکہ اگر پریزائڈنگ آفیسر کو اتنی کھلی چھٹی دے دی گئی تو ہمارا کیا ہو گا،میں دل سے کہتا ہوں آپ آخری امید ہیں، وکیل امیدوار عبد الکریم نے کہاکہ ایسی کھلی چھٹی کسی کو نہ دی جائے۔وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ یہ معاملہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا ہے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے بلوچستان کے وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیترن کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*