معتمرین کی صحت پر گہری نظر ہے، سعودی وزارت صحت

Saudi Arabia

ریاض (م ڈ)سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے حکام مکہ معظمہ میں عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے پہنچنے والے زائرین کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ تمام طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے بعد عمرہ زائرین کو مکہ معظمہ اور مسجد حرام میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ عمرہ کی بہ تدریج بحالی کے لیے تمام ضروری طبی اقدامات کیے گیے ہیں۔مکہ معظمہ میں سعودی عرب کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈکٹر وائل مطیر نے بتایا کہ وزارت صحت معتمرین کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔اس سلسلے میں اجیاد ایمرجنسی اسپتال کو ہنگامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ مکہ کے مرکزی علاقے میں محکمہ صحت کے حکام موجود ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*