گراںفروشی پر قابوپانے کیلئے پیٹرولنگ نظام ناگزیر ہے

لاہور(کامرس ڈیسک) پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئر مین میاں عثما ن نے کہا ہے کہ گراںفروشی پر قابوپانے کیلئے بازاروں اور گلی محلوںمیں پیٹرولنگ کی طرز پر نظام ناگزیر ہے ، ادارہ شماریات کے پاس قیمتوں کی شرح کاجائزہ لینے کےلئے کیامیکنزم موجود ہے ؟ ،غیر جانبدار ماہرین کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9.04فیصد سے زائد رہی ۔ اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ عوام کو گراںفروشوں کے استحصال سے بچانے کےلئے موثر نظام اورمیکنزم بنانانا گزیر ہو چکاہے ۔سبزی فروش اور پرچون سطح پر دکاندار سب سے زیادہ گراں فروشی کرتے ہیں اور انہیں چیک کرنے کاکوئی انتظام نہیں ۔ سبزی فروش صبح کے وقت پھل اورسبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت کرتے ہیں اور شام ہیں انہی اشیاءکو پچاس فیصد کم پر فروخت کررہے ہوتے ہیں جس سے ان کی ناجائز منافع خوری کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا کہ اس طرح کی گراں فروشی کو روکنے کے لئے پیٹرولنگ کی طرز پر نظام لایا جائے اور بیشک اس کے لئے مقامی پولیس کے ساتھ ہی انتظامیہ کے لوگ تعینات کئے جائیں جو پولیس کے ساتھ گشت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گزرے ہوئے ماہ میں مہنگائی 1.54اضافے سے 9.04فیصد بتائی گئی ہے جبکہ غیر جانبدار ماہرین کے مطابق اس کی شرح 12فیصدسے زائد رہی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*