پی آر اے 125ارب، کا ہدف پورا کرنے کیلئے، 5فیصد یکساں ٹیکس ریٹس لاگو کرے

Pakistan Tax Bar association

لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیکس بار ایسوی ایشن کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وباءکی وجہ سے جہاں حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے وہیں تاجر برادری بھی مشکلات کاشکارہے،پنجاب ریونیو اتھارٹی تمام سروسز پر16 کی بجائے 5 فیصد یکساںٹیکس ریٹس لاگوکرے جس سے اس کا125ارب روپے کاہدف بھی حاصل ہو گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر آفتا ب ناگرہ، ارشد نواز مان، سید تنصیر بخاری، فرحان شہزاد، عاشق علی رانا، سید حسن علی قادری، زوہیب الرحمن زبیری، سیف الرحمن زبیری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے مشکلا ت کاشکارٹیکس دہندگان کے تمام سر چارج اور جرمانے ختم کیے جائیں اورانہیں دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے ۔سروسز ٹیکس کے بارے میں شعور دینے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے اور لوگوں کو رجسٹریشن کے فوائد اور حکومتی مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ پنجاب میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کو بھی سند ھ ریونیو بورڈ کی طرح دوستانہ ماحول اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے اورامید ہے کہ کہ وہ ہماری تجاویز اورسفارشات کوزیر غورلائیں گے ۔پاکستان ٹیکس بار ایسوی ایشن کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وباءکی وجہ سے جہاں حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے وہیں تاجر برادری بھی مشکلات کاشکارہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*