وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ سماجی کاموں سے تنگ آگئیں

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل رانڈر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ وسیم نے کہا ہے کہ بہت تنگ آ چکی ہوں، میں اب مزید صفائی کے لیے ساحل سمندر کا رخ نہیں کروں گی۔اتوار کوپاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل رانڈر وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ اور سماجی کاموں کے حوالے سے مقبول شنیرہ وسیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں بہت تنگ آچکی اوراس وقت انتہائی پریشانی میں مبتلا ہونے کے ساتھ سخت اضطراب کے عالم میں ہوں، کیونکہ ہم ساحل کو بار بار صاف کرتے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ مسلسل شہر بھر کا کچرا ہمارے سمندر اور سیوریج لائنوں میں پھینکا جارہا ہے جس سے گندگی پھیلنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب میں بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*