ملک کو کمزور کرنے کےلئے لسانی بنیادوں کو ہوا دی جارہی ہے، نورالحق قادری

کراچی(آئی این پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے بل پر جو چیزیں شریعت کے خلاف ہیں ان پر علما کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ جامع الرشید کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلم ممالک عالمی سازش کا شکار ہیں، دیگر ممالک کی طرح ہمارے ملک میں بھی فرقہ واریت کی سازش رچائی جارہی ہے، ملک کو کمزور کرنے کے لئے لسانی بنیادوں کو ہوا دی جارہی ہے اور دشمن قوم کو تقسیم کرنے کیلئے سازشیں کررہا ہے، ہمیں اس بیرونی سازش کو ناکام بنانا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا سب سے مضبوط رشتہ پاکستانیت کا ہے، ہمیں اس اصول کو اپنانا ہوگا، ترقی اور بہتری کے لئے وسیع فکر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، بحث و مباحثہ میں بھی ہمیں محبت کی زبان کا استعال کرنا چاہیئے، ایف اے ٹی ایف کے بل پر جو چیزیں شریعت کے خلاف ہیں ان پر علما کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*