فی الحال صحت بہتر ہے مگر آنےوالے دن آزمائش کے ہیں‘ٹرمپ

واشنگٹن (م ڈ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی صحت فی الحال بہتر ہے مگر آنے والے دن آزمائش کے ہیں۔ صدر ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ جلد ہی اسپتال سے واپس آ جائیں گے وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں آیا ہوں۔ میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں ، ہم مکمل صحت یاب ہونے کے لیے سخت کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں جلد ہی واپس آو¿ں گا اور میں جس طرح کی شروعات کی تھی اسی طرح انتخابی مہم ختم کرنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے والٹر ریڈ سنٹر میں اپنے میڈیکل وارڈ سے بظاہر فلمایا گیا ویڈیو کلپ میں بھی جاری کیا اور کہا کہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ میں صرف وہائٹ ہاو¿س میں نہیں رہنا چاہتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ اصل امتحان آئندہ چند روز میں ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*