شعیب اختر نے 23برس پرانی تصویرسوشل میڈیا پرشیئرکردی

Shoaib-Akhtar

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے ماضی کی اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔اکثر ماضی کے قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق پیغامات جاری کرنے والے سابق کرکٹر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جوانی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر اس وقت کی ہے جب سابق کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی تھی جبکہ تصویر میں شعیب اختر مائیک میں کسی سے گفتگو کرتے دکھائے دے رہے ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ فیشن تو پھر ہر زمانے میں ہی ضروری تھا۔سابق کرکٹر نے تصویر کے پیچھے کی کہانی بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر سال 1997 کی ہے، یہ میری انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا سال تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*