جس طرح ابو بچاﺅ مہم ناکام ہوئی انتشار پھیلا ﺅمہم بھی ناکام ہوگی، فواد چوہدری

کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح ابو بچاﺅ مہم ناکام ہوئی انتشار پھیلا ﺅمہم بھی ناکام ہوگی، افسوس کی بات ہے پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آگئی، اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، ن لیگ میں 70فیصد لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ نہیں کھڑے،اپوزیشن نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں دیگی۔اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آگئی، پیپلزپارٹی کو مولانا فضل الرحمان جیسے رہنما کے تحت کام کرنا پڑرہا ہے، اب جلسوں کے لیے مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، پیپلزپارٹی اب بینظیر شہید کے قاتلوں کے ساتھ گزارہ کررہی ہے، مراد علی شاہ سے پوچھوں گا کہ مولانا کی قیادت میں کام کرنا کیسا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکلیں، وہ چاہتے ہیں ان کے بچے مے فیئر میں ہی رہیں، جس طرح ابو بچاﺅ مہم ناکام ہوئی انتشار پھیلا ﺅمہم بھی ناکام ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا وجہ ہے مولانا فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہیں، سراج الحق بھی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس پیسہ نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی فوج سے صرف یہ لڑائی ہے ان کی کرپشن کیوں نہیں چھپائی، ان کا عدلیہ اور فوج سے مسئلہ صرف کرپشن چھپانے میں معاونت کا ہے، اداروں سے جھگڑا صرف پیسہ بچانے کے لیے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون اور چیئرمین نواز حکومت کے دور کے ہیں، نگراں حکومت ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر بنائی، چیئرمین نیب ن لیگ نے لگایا تھا، ن لیگ میں 70فیصد لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ نہیں کھڑے، ن لیگ کے دیگر لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*