ایک صحت مند معاشرے کے لیئے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

Chief Minister Balochistan, Mir Jam Kamal

کو ئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایک صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہے کھیل کے میدان سے وابستہ نوجوان مثبت سوچ رکھتے ہیں اور ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتے ہے۔ان خیالات کا اظہار کا انہوں نے ہزارہ ٹاون میں شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ،سیکرٹری کھیل عمران گچکی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان کاکڑ اورڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر احسن انداز سے صوبے کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ کھیل اور کھلاڑیوں کو ہر سطح پر سپورٹ کیا جائے اور حکومت اس حوالے سے اپنا تعاون جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھی یہی کوشش ہے کے صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کے لیے ان بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے ساو¿تھ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے صوبے کا فخر ہے اور آئندہ بھی آپ کی بہتر کارکردگی صوبے اور ملک کے لیے افتخار کا باعث بنے گی۔ وزیراعلی نے اکیڈمی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اپنے کھیل میں مزید بہتری لائے تاکہ صوبے کو کھیل کے شعبے میں پذیرائی ملتی رہے بعد ازں اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی اور وزیراعلیٰ نے ہزارہ ٹاو¿ن میں زیر تعمیر بنیادی مرکز صحت کا معائنہ بھی کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*