ہمایوں سعید کے گھر شادی کے بعد چھوٹے بھائی کی دعوت

Humayun Saeed

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے چھوٹے بھائی اداکار سلمان سعید اور ا±ن کی نئی نویلی د±لہن کی اپنے گھر دعوت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار سلمان سعید کی اپنی اہلیہ علینہ کے ہمراہ کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں اداکار اپنے بڑے بھائی ہمایوں سعید کے گھر پر موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر سلمان سعید کی وائرل ہونے والی تصویروں میں ا±ن کے ساتھ ا±ن کے بڑے بھائی ہمایوں سعید اور بھابھی ثمینہ ہمایوں سعید بھی موجود ہیں۔وائرل تصاویر میں سلمان سعید سفید شرٹ اور کالی پینٹ میں ملبوس ہیں جبکہ ا±ن کی نئی نویلی د±لہن نے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور یہ جوڑی ’میرر سیلفی‘ لیتے نظر آرہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*