پاکستان نے طالبان کو تشدد میں کمی کیلئے ترغیب دی

واشنگٹن (م ڈ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے افغان امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو تشدد میں کمی کیلئے ترغیب دی ہے، افغان رہنما اور طالبان ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پرامن حل پر رضامند ہوجائیں۔ امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے کردار کے حوالے سے کہا کہ افغان امن کیلئے دو سال سے جاری امریکی کوششوں میں پاکستان مددگار ثابت ہوا ہے، افغان 42سال میں پہلی بار ایک میز پر بیٹھے ہیں، یہ امید اور موقع کا لمحہ ہے، تاہم اس لمحے کے اپنے چیلنجز بھی ہیں۔ ز لمے خلیل زاد کاکہنا تھا کہ پاکستان نےطالبان کو افغان حکومت کیساتھ مذاکرات اور تشدد میں کمی کیلئے ترغیب دی اور افغان رہنماوں کیساتھ بات چیت کے سلسلے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*