نہ تو کسی کو این آر او دیں گے ، نہ کسی کی دھمکیوں میں آئیں گے،سردار یارمحمد رند

Sardar Yar Muhammad Rind

کوئٹہ( این این آئی)پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان و صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ نہ تو کسی کو این آر او دیں گے نہ کسی کی احتجاجی دھمکیوں میں آئیں گے ، پی ڈی ایم کے نام پر ہونے والے تماشے سے بلوچستان اور بالخصوص پاکستان کی عوام بخوبی واقف ہےں بلوچستان میں ہونے والے پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور ملک لوٹنے والے افراد اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے احتجاج ، جلسوں اور دہرنوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس وقت ملک کو بے دردی سے لوٹا جارہا تھا اس وقت یہ تمام جماعتیں کہاں تھی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت اپنے پانچ سال پورے کریں گی بلوچستان کو ماضی میں جس بے دردی سے لوٹا گیا ان کی مثال نہیں ملتی ، ریکوڈک اور سیندک جیسے بڑے پروجیکٹس کو ماضی میں کرپشن اور کمیشن کے خاطر نقصان پہنچایا گیا بلوچستان کی عوام باشعور ہے اور جانتی ہے کہ ایک دفعہ پھر اپنی کرپشن بچانے کے لئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تمام دولت لوٹنے والے اکھٹے ہورہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا ، نواز شریف اپنی نااہلی اور ناکامی اداروں پر ڈال کا بری الذمہ نہیں ہوسکتے انہیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا ، نواز شریف اپنی سیاست بچانے کے لئے ملکی اداروں کو بدنام کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے وزیر اعظم سے ہونے والی حالیہ ملاقات میں بھی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے تفصیلی گفتگو ہوئی وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں عوام کی خدمت کے بل بوتے پر اگلے الیکشن میں بھی بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*