عدنان صدیقی کی اطغرل غازی بنانے والی کمپنی کے آفیشلز سے ملاقات

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار اور ہدایتکار عدنان صدیقی نے ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ بنانے والی کمپنی کے آفیشلز سے ملاقات کی ہے۔عدنان صدیقی آج کل ترکی کے دورے پر موجود ہیں جہاں وہ سیر و تفریح سمیت ترکی کی اہم شوبز شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔عدنان صدیقی کی جانب سے گزشتہ روز اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ترکی جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے ترکی پہنچنے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹا گرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے دورے سے متعلق اہم معلومات شیئر کی ہیں۔عدنان صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان میں تہلکہ مچا دینے والی ت±رک سیریز ارطغرل غازی کے بنانے والے قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*