دنیابھر میں کروناکے مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ45لاکھ3ہزار 125ہوگئی

بیجنگ(م ڈ)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں،یہ 3اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ45لاکھ3ہزار 125ہوگئی ہے، امریکہ 73لاکھ32 ہزار200 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت63لاکھ94ہزار68 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 48لاکھ47ہزار92 مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس 11لاکھ88ہزار928 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے، کولمبیا 8لاکھ 41ہزار532 کیسز کے ساتھ پانچویں اور پیرو 8لاکھ 18ہزار 297کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ89ہزار932 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ79ہزار689 جبکہ میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 53ہزار90 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*