تعمیری تنقید کو برداشت نہ کرسکنے والے اپنی کارکردگی درست کریں ،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما شاہین جمعیت محافظ ختم نبوت مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک کی سیاسی قیادت کی آواز کو دبانا ظلم ہیں حکومت کی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرامہ بازیاں بند ہونی چاہیئے حکومتی ٹیم گلی محلے کے لچکے لپنگوں کی زبان استعمال کرکے قومی قیادت کی پگڑیاں نہ اچھالیں انکے کرتوت کل انکے گلے کی طوق بنیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی کانفرنس جمعیت علمااسلام لاہور کے ضلعی رہنماوں نے بھی خطاب کیا حافظ نے اپنے خطاب میں کہاکہ تعمیری تنقید کو برداشت نہ کرسکنے والے اپنی کارکردگی درست کریں پاکستان کی شہ رگ کے سوداگر ملک وقوم اور کشمیری عوام کے مجرم ہیں ان سے خیر کی توقع نہیں انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل وزراءاور مشیر حقیقی سیاسی قیادت کی آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ،اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے بازاری زبان کااستعمال سیاسی اخلاقیات کے خلاف ہے ،ہم سیاسی لوگ ہیں اور لوگوں کو سیاسی زبان میں جواب دیتے ہیں لیکن موجودہ نااہل حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں جن میں ایک کروڑ نوکریاں ،50لاکھ گھروں کی تعمیر سمیت دیگر شامل ہیں کی پاسداری کی بجائے بازاری زبان استعمال کرنے والوں کے ذریعے حقیقی سیاسی قیادت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے لیکن سیاسی اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے جواب دے سکتے ہیں ہمیں اپنے اکابرین کی جانب سے سیاست اور اخلاقی اسباق پرعملدرآمد سکھایاگیاہے نہ کہ بازاری زبان جس سے مملکت خداداد کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہورہی ہو۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*