افغان صوبے میں دھماکہ ،انٹرنیشنل کرکٹ امپائر سمیت 15افراد ہلاک

ننگر ہار (م ڈ)افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکے میں 15افراد ہلاک ہوگئے،دھماکے میں افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں دہشت گردوں نے ضلعی گورنر کے کمپاﺅنڈ میں گھسنے کی کوشش کی۔دہشت گردوں کے کمپاﺅنڈ میں گھسنے کی کوشش کے دوران کار میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ، سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے اور دھماکے کے جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ، ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ شنواری نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے حملے میں 8 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا کہ کار بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*