عمرہ مناسک کی بحالی سے قبل الحرمین انتظامیہ کی طرف سے سخت ”ایس او پیز“کا اعلان

ریاض(م ڈ)سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مرحلہ وار عمرہ کی ادائی کی اجازت دینے کے بعد الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے بھی معتمرین کے مسجد حرام میں استقبال کے لیے”’ایس او پیز“کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الحرمین الشریفین کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد مسجد حرام میں آنے والے زائرین کو بہترین اور اعلی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں کرونا جیسی وبائی امراض سے بچایا جا سکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرم میں داخل ہونے والے معتمرین میں بخار کی نشاندہی اور کرونا کی علامات کا پتا چلانے کے لیے جدید ترین ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائےگا۔ ان کیمروں کی مدد سے معتمرین کی صحت کے بارے میں جان کاری میں مدد ملے گی اور ان کی روشنی میں انتظامیہ کو مزید حفاظتی انتظامات کرنا ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*