ترک اداکار جاوید جیتن گنیرکے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)پاکستان کے دورے پر آئے اسلامی فتوحات پر مبنی ت±رک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گ±نیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ت±رک اداکار نے اسلام آباد میں مداحوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے تصاویر جاری کیں۔اداکار اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے مداح انہیں پھول اور تحائف بھی دے رہے ہیں۔اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار نے آلہ موسیقی کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’اگر آپ رقص کرنا چاہتے ہیں تو میں میوزک ترتیب دینے کے لیے بیتاب ہوں۔دوسری جانب پاکستان کی مشہور و معروف شخصیات بھی ترک اداکار کا پاکستان میں خیر مقدم کررہی ہیں۔یاد رہے کہ جاوید جیتن گ±نیر نے ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست اور بہادر سپاہی دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*