پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کرلیے

Pakistan Cricket Board(PCB)

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاک زمبابوے سیریز کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ سیریز کی طرز پر احتیاطی اقدامات میں کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ شامل ہیں۔ زمبابوے کے دورہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے ساتھ کورونا پروٹوکول بھی بنا لیے گئے ہیں۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ طے کردہ پروٹوکول میں شامل ہیں۔ پی سی بی آئندہ ایک دو روز میں کورونا ایس او پیز زمبابوے کرکٹ بورڈ کو ارسال کرے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*