صوبے میں منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،صوبائی وزیر داخلہ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے آج ایک اہم اجلاس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندے اور ڈپٹی کمشنر شرکت کریں گے. صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ اب منشیات فروشوں کے ہاتھوں کسی کو تباہ ہونے نہیں دیا جائے گا منشیات فروشوں کے خلاف تمام تر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے, موجودہ صوبائی حکومت نعروں کے بجائے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اسلئے عوامی حلقوں میں عوامی نمائندوں کی مقبولیت میں واضع اضافہ ہوا ہے, عوامی مسائل کا موثر حل نکال کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا رہی ہے, وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے بھی تمام تر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس حوالے سے موثر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے, نوجوان نسل کی حفاظت, ترقی و خوشحالی ہمارے فرائض میں شامل ہے اسلیے ان کو نشے کی لت ہرگز نہیں لگنے دیں گے حکومتی اقدامات سے معاشرے میں بہترین سماجی تبدیلی دیکھنے میں آئے گی.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*