دوسری لڑکیوں کی طرح میں بھی اپنی خوبصورتی کا خیال رکھتی ہوں ‘ فضا علی

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکار ہ فضا علی نے کہا ہے کہ دوسری لڑکیوں کی طرح میں بھی اپنی خوبصورتی کا خیال رکھتی ہوں ،اگر کوئی لڑکی یہ کہے کہ میں اپنی خوبصورتی کا خیال نہیں رکھتی تو یہ سفید جھوٹ ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ خواتین کی فطرت میں موجود ہے کہ انہیں خوبصورت نظر آنے کا بے حد شوق ہوتا ہے اور مجھے یہ کہنے میںکوئی عار نہیں کہ میں بھی خود کو خوبصورت رکھنے کیلئے جتن کرتی ہوں۔ میں نے اپنی ڈائٹ کا بھرپور خیال رکھا ہوا ہے اوراس کے ساتھ پہننے میںبھی ایسے لباس کا انتخاب کرتی ہوں جو میری خوبصورتی میں اضافہ کرے ،مجھے شلوار قمیض اور ساڑھی پسندیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ پرستاروں نے اداکاری کے ساتھ بطور میزبان بھی میری صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے ، نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو کے پروڈیوسر اورساتھی فنکار میری رہنمائی کرتے ہیں جس سے میرے کام میں مزید نکھار آرہا ہے ۔نامور اداکار ہ فضا علی نے کہا ہے کہ دوسری لڑکیوں کی طرح میں بھی اپنی خوبصورتی کا خیال رکھتی ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*