انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ، شاہین شاہ آفریدی ناکام

Shaheen Shah Afridi

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاہین شاہ آفریدی اپنی باﺅلنگ کا جادو نہ چلا سکے۔ چار میچز میں محض ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔ہیمپشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر سرے اور سسکیس کیخلاف میچز میں کوئی وکٹ نہیں لے پائے تھے،مڈل سیکس سے مقابلے میں ایک وکٹ کے ساتھ کھاتہ کھولا، کینٹ کے مقابل وہ ایک بار پھر ناکام رہے۔ ناٹنگھم شائر کے عماد وسیم نے تین میچز میں 76 رنز دے کر چار شکار کیے ہیں، انھیں بیٹنگ کا موقع نہیں مل پایا۔دوسری جانب بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، اسٹار بیٹسمین 4میچز میں 58رنز ہی بنا سکے ہیں، ورکشائر کیخلاف انھوں نے42کی اننگز کھیلی، دوسرے میچ میں برمنگھم بیئرزکے مقابل 6رنز بنا سکے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*