پب جی پر پابندی کیوں لگائی؟، ایک اور انڈین طالبعلم کی خودکشی

نئی دہلی(م ڈ)آن لائن گیم پب جی کھیلنے کے عادی انجینئرنگ کے طالب علم نے ویڈیو گیم پر پابندی لگنے پر اپنی جان لے لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں پب جی گیم کھیلنے والے ایک اور نوجوان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے، خودکشی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست اندرا پردیش میں پیش آیا۔بھارتی نوجوان کرن کمار پب جی کھیلنے کا اس قدر عادی تھا کہ اس نے ساڑھے لاکھ روپے بٹ کوائن کی صورت میں پب جی پر لگادئیے تھے جو اس نے اپنی والدہ سے ادھار لیے تھے جبکہ لیپ ٹاپ، موبائل فون و دیگر ذاتی جائیداد بھی پب جی کی خاطر داو پر لگا دی تھی۔بھارتی نوجوان کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا پانچ دن سے غائب تھا شروع میں ہمیں لگا کہ وہ اپنے دوست کے گھر گیا ہے جہاں وہ عموما پب جی کھیلنے جاتا تھا لیکن جب دو دن تک کرن کمار کا کچھ پتہ نہیں چلا تو ہم پریشان ہوگئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*