ٹک ٹاک کی امریکا میں سرگرمیاں اب اوریکل کے حوالے کر دی گئیں

واشنگٹن (م ڈ)امریکی کمپنی مائیکروسافٹ مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے امریکا میں کاروبار کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوششوں میں ناکام ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ چینی کمپنی ٹک ٹاک کے مالک ادارے بائٹ ڈانس نے اس کی طرف سے کی گئی پیش کش مسترد کر دی۔ اس کے برعکس بائٹ ڈانس نے امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کی نگرانی کے لیے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کی قیادت والے ایک کنشورشیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی سرگرمیوں کو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس ایپ پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔ اسی لیے صدر ٹرمپ نے بائٹ ڈانس کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ امریکا میں ٹک ٹاک کا کاروبار اگلے 90 دنوں میں کسی امریکی کمپنی کو بیچ دے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*