پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن

coronavirus-threatening-the-whole-world

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 ہوگئی جس میں 2 لاکھ 87 ہزار 950 صحتیاب بھی ہوگئے جو 96 فیصد ہے۔اس کے علاوہ ملک میں ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 365 ہوگئی ہے۔ملک میں آج (10 ستمبر) کو کورونا وائرس کے مزید 181 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ خوش قسمتی سے پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔تاہم یہاں یہ واضح رہے کہ بلوچستان کے گزشتہ روز کے 70 کیسز کی تصدیق آج ہوئی، جس کے بعد تعداد 13 ہزار 472 تک پہنچی تاہم حکومت بلوچستان نے ان مجموعی کیسز میں سے 245 ڈپلیکیٹ کیسز کا خاتمہ کیا، یوں وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*