اگر اے پی سی ہوئی تو ن لیگ سے ش لیگ الگ ہوجائے گی,شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ہے میں سیاسی طور پر رہبر کمیٹی اور اپوزیشن کی آل پارٹیز (اے پی سی) کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اگر اے پی سی ہوئی تو ن لیگ سے ش لیگ الگ ہوجائے گی اور ایسا 30 دسمبر سے پہلے ہوگا۔راولپنڈی میں ایک منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ‘ہماری حکومت یہ سال عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزارے گی، پورے پاکستان میں عمران خان کی حکومت کا یہ سال تعمیر و ترقی کا سال ہوگا’۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج انہوں نے یہ بات ثابت کردی کہ انہیں وطن واپس نہیں آنا تھا وہ گزشتہ 9-10 ماہ سے سیر و تفریح تو کررہے ہیں لیکن یہاں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*