پاکستان میں کورونا وائرس, مجموعی کیسز میں سے تقریباً 96 فیصد صحتیاب

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اب تک مجموعی کیسز میں سے تقریباً 96 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہے جس میں سے 2 لاکھ 86 ہزار 506 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 359 کا انتقال ہوا ہے۔آج (9 ستمبر) کی صبح تک پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 216 کا اضافہ ہوا جبکہ 4 افراد لقمہ اجل بنے، ان کیسز میں سے 81 بلوچستان سے تھے جو ایک روز قبل کے اعداد و شمار تھے تاہم رپورٹ آج صبح ہوئے۔اگر بات کریں اس عالمی وبا کی تو گزشتہ برس کے آخر میں چین سے شروع ہونے والی اس بیماری نے دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیا اور پوری دنیا لاک ڈاؤن کا شکار رہی، تاہم اب کچھ ممالک میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*