کورونا وائرس,پاکستان میں صورتحال دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر ہورہی ہے

دنیا بھر میں 2 کروڑ 70 لاکھ افراد کو متاثر اور 8 لاکھ 90 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والے مہلک نوول کورونا وائرس کی پاکستان میں صورتحال دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر ہورہی ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 233 کیسز میں سے 2 لاکھ 86 ہزار 157صحتیاب ہوگئے ہیں۔ملک میں اس عالمی وبا کی وجہ سے 6 ہزار 350 افراد ایسے بھی ہیں جو انقال کرگئے ہیں۔آج 8 ستمبر کی صبح تک اس عالمی وبا کے مزید 127 کیسز اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 141 مریض وائرس سے شفایاب بھی ہوگئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*