تازہ ترین

ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

مانچسٹر(آئی این پی) انگلش ٹیم کے ہارڈ ہٹر ڈیوڈ ملان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20میچ میں دھواں دھار اننگز کھیل کر بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20میچ میں ملان 42رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ سب سے بہترین بیٹنگ ایوریج رکھنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ڈیوڈ ملان نے ناصرف کوہلی کو پیچھے چھوڑا بلکہ بیٹنگ اوسط میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی تیسرے نمبر پہنچا دیا۔فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب بھارتی بلے باز منیش پانڈے اور کے ایل راہول ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، ڈیوڈ ملان نے 42رنز کی اننگز کھیلی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم انگلش سرزمین پر موجود تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*