آج کل جس طرح کے ڈرامے چل رہے ہیں ان کے سکرپٹ میری سمجھ سے باہر ہیں‘طلعت حسین

کراچی (شوبز ڈیسک)ستارہ امتیاز کے لیے حال ہی میں نامزد ہونے والے نامور فنکار طلعت حسین کہتے ہیں کہ انہیں ایوارڈ لیٹ ملنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ’جو لوگ ایسی بات کرتے ہیں، وہ جتنی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اسی حساب سے بات کرتے ہیں۔ میں ایسی باتوں پر یقین ہی نہیں رکھتا۔ ویسے بھی ہم لوگ ایوارڈ لینے کے لیے تو پرفارم نہیں کرتے۔اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ مخصوص آواز اور لب و لہجے سے اپنی پہچان بنانے والے طلعت حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کل جس طرح کے ڈرامے چل رہے ہیں ان کے سکرپٹ ’میری سمجھ سے باہر ہیں۔لیکن طلعت حسین کو اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ ڈراما اپنی چوائس سے نہیں کر رہے۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اب مجھے اداکاری کے لیے آفرز بھی نہیں آتیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*