پاک شوبز فرینڈز کے پلیٹ فارم فنکاروں کی فلاح و بہبود اور مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے‘ گوشی خان

لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکارگوشی خان نے کہاہے کہ فنکاروںکی فلاح و بہبود کےلئے پاک شوبز فرینڈز کے پلیٹ فارم سے جو قدم اٹھایا ہے اسے آگے بڑھائیں گے، اس پلیٹ فارم کا مقصد فنکاروں کی فلاح و بہبود کے ساتھ مستحق فنکاروں کی مدد ہے جس میں ہم کامیاب رہے ہیں اور انشا اللہ مستقبل میں بھی اس کار خیر کو جاری رکھیں گے۔ انہوںنے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک شوبزفرینڈز ابھی تک اپنی مدد آپ کے تحت مستحق فنکاروں کی مدد کی ہے اور ہم اس کا دائرہ کار مزید بڑھانے کےلئے کوشاں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ شبنم مجید،روبی انعم،اشفاق کاظمی،ذوالقرنین حیدر ،لاشانہ سمیت بہت سے نام ہیں جو اس کار خیر کے کام کو آگے بڑھانے میں اپنی مدد فراہم کر رہے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*