تازہ ترین

یونس خان اور یاسر شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ساﺅتھمپٹن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور یاسر شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور لیگ سپنر یاسر شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونس خان لیگ سپنر یاسر شاہ کے ہاتھ سے بال بنا رہے ہیں،ویڈیو کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔یونس خان کھلاڑیوں سے دوستوں کی طرح گھل مل گئے۔ماضی میں الگ تھلگ رہنے والے یونس خان کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں کام کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی تو میرے بیٹے اویس جیسے ہیں ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے روایتی کوچنگ کے بجائے کھلاڑیوں کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساتھمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل خراب موسم اور بارش کے باعث شروع نہیں ہوسکا ہے۔ تیسرے دن قومی ٹیم نے اپنی اننگز 223 رنز 9 کھلاڑی آٹ سے آغاز کرنا تھا لیکن میچ سے پہلے ہی دوبارہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ قبل ازیں دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کی، بابراعظم 47 اور عابد علی 60 رنز بنا کر آٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور یاسر شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور لیگ سپنر یاسر شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونس خان لیگ سپنر یاسر شاہ کے ہاتھ سے بال بنا رہے ہیں،ویڈیو کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔یونس خان کھلاڑیوں سے دوستوں کی طرح گھل مل گئے۔ماضی میں الگ تھلگ رہنے والے یونس خان کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں کام کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی تو میرے بیٹے اویس جیسے ہیں ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے روایتی کوچنگ کے بجائے کھلاڑیوں کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساتھمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل خراب موسم اور بارش کے باعث شروع نہیں ہوسکا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*