تازہ ترین

ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ اور کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔آج لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اورنارووا ل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ لیہ، بھکر اورڈی جی خان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، بدین، تھرپارکر، نگرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، شہید بینظیر آباد اور سکھرمیں بارش ہوگی۔ میرپورخاص، سانگھڑ اور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔پشاور، ایبٹ آباد، دیر، مانسہرہ، سوات، بونیر، مردان، کوہاٹ، کرم، بنوں، لسبیلہ، خضدار، بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*