انٹرنیشنل ایونٹس نہ ہونے سے اب ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا ہوگا،بسمعہ معروف

لاہور (سپورٹس ڈیسک)کپتان پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس نہ ہونے سے اب ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا ہوگا، کوالیفائنگ راﺅنڈ اور پھر ورلڈ کپ ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی ہے،کرکٹ کو بہت مس کر رہی ہوں گھربیٹھنا مشکل ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ کوالیفائنگ راﺅنڈ اور پھر ورلڈ کپ ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی ہے ، پر امید ہوں کہ حلات جلد نارمل ہوں گے اور سرگرمیاں شروع ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ گراونڈز میں کرکٹ کی سرگرمیاں جلد شروع ہوں۔کپتان پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے کہا کہ کووڈ19 کی وجہ سے ویمن کرکٹ کوزیادہ نقصان ہوا ہے، وویمن کرکٹ پہلے ہی کم ہو تی تھی اب کووڈ19 کی وجہ سے وہ بھی رکی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بھی ملتوی ہو ئے ہیں، پی سی بی ضرور بائیو سیکور ماحول اور ایس اوپیز بنا ہو رہا ہو گا، امید ہے کہ جب حالات نارمل ہوں گے تو بھی ہم ڈومیسٹک پر فوکس کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*