انتخابات کے بعد جی سیون اور روس کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن (م ڈ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد سات طاقتور ترین صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کی میزبانی کریں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کی اب بھی یہ خواہش ہے کہ روس کو بھی جی سیون اجلاس میں مدعو کیا جائے۔ یاد رہے کہ کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد ماسکو حکومت کو جی 7 سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جی سیون مجوزہ اجلاس ٹیلی کانفرنس کی صورت میں بھی منعقد کیا جا سکتا ہے۔ جون میں یورپی یونین کے ممبران نے مشترکہ طور پر اس بات پر اصرار کیا تھا کہ روس کو جی سیون میں واپس شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے تاہم ٹرمپ، جو اس سال جی سیون اجلاس کے میزبان اور اجلاس کے مہمانوں کی فہرست کے انچارج بھی ہیں، نے کہا کہ وہ روس، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور بھارت کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*