پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13سے سترہ اگست تک ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائیگا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13سے سترہ اگست تک ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ، انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 10 اگست کو ٹیم ساو¿تھمپٹن روانہ ہوگی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باو¿ل ساو¿تھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باو¿ل ساو¿تھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔واضح رہے کہ جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*