تازہ ترین

منصوبوں کی ناقص تعمیر برداشت نہیں کی جائیگی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کو ئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے زیر تعمیر نواں کلی روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور نواں کلی روڈ کے تعمیر اتی کام کے معائینہ کے علاوہ شہر کی صورتحال کا جائیزہ لیا نواں کلی کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے علاقے کے لوگوں اور دکانداروں سے بات چیت کی اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر لوگوں کی جانب سے نواں کلی روڈ اور بائی پاس کی تعمیر کے منصوبوں پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے وزیراعلیٰ کا شکریہ کیا گیا عوام اور دکانداروں کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیر سے علاقے میں رئیل سٹیٹ سمیت دیگر تجارتی سرگرمیوں پر خشگوار اثرات مرتب ہونگے اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحولیاتی بہتری آئی گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور وہ خود تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں انہوں کہا کہ منصوبوں کی ناقص تعمیر برداشت نہیں کی جائے گی عوام بھی تعمیراتی منصوبوں پر نظر رکھیں اور معیار سے متعلق کسی قسم کی شکایت سے حکومت کو آگاہ کریں عوام منصوبوں کی اونر شپ لینگے تو معیار بھی بہتر ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*