پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں

پشاور (شوبز نیوز) پشاور کی مشہور پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔حال ہی میں گل پانڑا کی ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جو مبینہ طور پر سرکاری قیام گاہ کے احاطے میں ریکارڈ کی گئی تھی، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گل پانڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے ویڈیو کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔اِس واقعے کے بعد گل پانڑا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا تاہم گزشتہ روز گلوکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔گل پانڑاکی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں وہ ہمیشہ کی طرح دلکش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*