تازہ ترین

آئی پی ایل کی تاریخوں کا اعلان ، سابق قومی کرکٹر کا آئی سی سی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ملتوی ہونے کے باوجود متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں ، سابق اسپنرعبد الرحمان نے آئی سی سی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کی بھرپور حمایت کرنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ اپنا کروڑں کا نقصان بچانے میں کامیاب ہوگیا ، بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ ادھرساتھ افریقہ کرکٹ اور کرکٹ نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیئے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔دوسری جانب سابق اسپنرعبد الرحمان کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا لیکن میرے لیے بہت حیران کن ہے کہ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے سب راضی ہیں ،کیا آئی پی ایل کو کورونا فری قرار دیا جا چکا ہے ؟ آئی سی سی کو مداخلت کرنی چاہیے پیسے پر کھلاڑیوں کی صحت کو ترجیح دینا سراسر غلط ہے۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل فائیو کے ملتوی ہونے والے میچزکی تاریخوں کا فیصلہ نہ کر سکا ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اولین ترجیح یہی ہے کہ ملتوی شدہ چاروں میچز نومبرمیں کروائے جائیں۔ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ملتوی ہونے کے باوجود متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں ، سابق اسپنرعبد الرحمان نے آئی سی سی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کی بھرپور حمایت کرنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ اپنا کروڑں کا نقصان بچانے میں کامیاب ہوگیا ، بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ ادھرساتھ افریقہ کرکٹ اور کرکٹ نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیئے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*